بسمہ تعالٰی
حزب اللہ لبنان کے محترم سیکریٹری جنرل، مجاہد عالم جناب حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللّٰہ (حفظہ اللہ تعالٰی و زاد فی توفیقاتہ)
سلام و درود!
منحوس دشمن صیہونی حکومت کے لبنان کی سرزمین پر حملے اور مظلوم عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے اور کچھ خواتین اور بے گناہ بچوں اور مظلوم عوام کی شہادت اور اسی طرح لبنان کے کچھ علماء و افاضل اور کمانڈروں اور مجاہدین کی شہادت کی خبروں نے مجھے شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
اسرائیلی جعلی حکومت اور اس کے وحشی اور پاگل حکمرانوں نے کئی مہینوں سے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے داروں کی خاموشی کے سایے میں غزہ پر کسی خوف و خطر کے بغیر جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور اب وہ دیگر ممالک کی سرزمین پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔
اسلامی حکومتوں کو معلوم ہونا چاہیے، اگر یہ آگ نہیں بجھی اور اس وحشی کتے کو کنٹرول نہ کیا گیا تو اس کی لپیٹ میں پوری امت مسلمہ آ جائے گی اور اس کینسر کے خطرات عالمی ہوں گے۔
البتہ، ہمیشہ ایسا ہوا ہے، جب بھی ظلم اپنی انتہاء کو پہنچتا ہے تو وہ اپنے خاتمے کے قریب ہوتا ہے اور خدا کی سنت بھی یہی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔
اسلام اور مسلمانوں کی نصرت اور کفر و فریب کے خلاف آپ کی مزاحمت بے مثال اور قابلِ تحسین ہے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ، وَلَیَنْصُرَنَّ اللهُ مَنْ یَنْصُرُهُ…اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے گا، آپ مجاہدین اور اس سرزمین کے مظلوم عوام کے حق میں پورا ہوگا اور اللہ تعالٰی کی مدد سے آپ کی مکمل اور حتمی فتح پوری دنیا دیکھے گی۔
تمام مؤمنین اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں دعائے خیر اور آئمہ علیہم السّلام کی ذوات مقدسہ سے ظالموں اور ستمگروں کی نابودی کے لیے توسل کرنے میں غفلت نہ برتیں اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمتی محاذ کی مادی و معنوی مدد کریں۔
اللہ تعالیٰ سے آپ سید عزیز اور تمام مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کی سلامتی، توفیقات میں اضافہ اور امت مسلمہ کی فتح و عزت کی دعا کرتا ہوں۔
والسّلام علیکم ورحمة الله و برکاته
قم۔ ناصر مکارم شیرازی
21 ربیع الاول 1446