امریکی عناصر کا ایران میں بغاوت کے سلسلے میں بیہودہ بیان

امریکی عناصر میں سے ایک کا بیہودہ بیان یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: ہم ایران میں بغاوت کرنے والوں کی مدد کریں گے۔ یہ اس کی بات کا مفہوم ہے؛ وہ اس کی وضاحت نہیں کرتا، لیکن اس کی بات یہی ہے؛ وہ اشارے سے بیان کرتا ہے، لیکن یہ (بات) بالکل واضح ہے کہ وہ یہی کہہ رہا ہے۔ لگتا ہے احمقوں نے کباب کی بو سونگھ لی ہے! پہلا نکتہ یہ ہے کہ ایرانی قوم ہر اس شخص کو اپنے قدموں تلے روند دے گی جو اس سلسلے میں امریکہ کی مزدوری قبول کرے گا۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
22 دسمبر 2024