روزمرہ مسائل کی تبیین (وضاحت) ایک بہت ہی اہم فریضہ ہے، لہٰذا پیغمبرؐ کی (ایک) روایت میں آیا ہے: إنّ المؤمنَ يُجاهِدُ بسَيْفِهِ و لِسانِهِ. مؤمن کبھی اپنی جان سے جہاد کرتا ہے، یعنی محاذ پر جاتا ہے، کبھی اپنی تلوار سے جہاد کرتا ہے، یعنی ہتھیار استعمال کرتا ہے اور کبھی اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے۔ زبان سے جہاد، جہاد کی ایک اہم قسم ہے اور بعض اوقات زبان سے لڑنے والے جہاد (جہاد تبیین) کی تاثیر، جان سے (لڑنے والے) جہاد سے زیادہ ہوتی ہے؛ اس کی اہمیّت زیادہ ہوتی ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
22 دسمبر 2024