شام میں بغاوت؛ امریکی عزائم

شام میں باغیوں کا ایک گروہ، غیر ملکی حکومتوں کی مدد، ان کی سازش اور ان کی منصوبہ بندی سے شامی ریاست کی اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کو غیر مستحکم کرنے اور اسے فتنہ وفساد میں دھکیلنے میں کامیاب ہوا۔میں نے یہاں تقریباً دو یا تین ہفتے قبل، ایک تقریر میں کہا تھا کہ امریکہ کا (مختلف) ممالک پر غلبہ حاصل کرنے کا منصوبہ دو چیزوں میں سے ایک ہے: یا تو ایک آمرانہ فرد کی حکومت کی تشکیل ہے، تاکہ وہ جائے اور اس کے ساتھ مفاہمت کرے، گفتگو کرے، ملک کے وسائل کو آپس میں تقسیم کریں؛ اگر ایسا نہ ہوا تو (امریکہ) فتنہ وفساد اور بغاوت کروائے گا۔ شام میں امریکہ نے بغاوت کروائی؛ فتنہ وفساد برپا کروایا۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
22 دسمبر 2024