بسم‌الله الرحمن الرحیم

اے ملتِ بزرگ ایران!

صہیونی رژیم نے آج صبح وطن عزیز میں اپنے پلید اور خون آلود ہاتھوں سے ایک جنایت کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز پر حملہ کر کے اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ آشکار کر دیا۔

یہ رژیم ایک سخت سزا کی منتظر رہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ، ان شاء اللہ، اسے نہیں چھوڑے گا۔

دشمن کے حملے میں ہمارے چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہو گئے۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

اس جنایت کے ذریعے صہیونی رژیم نے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام کا سامان کر لیا ہے، اور وہ یقیناً اسے پا کر رہے گا۔

سید علی خامنه‌ای
13 جون 2025