ہماری زبان میں لوگوں پر حکمرانی کے لئے حکومت کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اسلام میں اس کو کس نام سے یاد کیا جاتا ہے؟

امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) اس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اسلام اسے ولایت سے یاد کرتا ہے۔ جس کو غدیر کی صورت میں اچھی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ یہ ولایت جس کا تصور اسلام دے رہا ہے وہ کیا ہے؟ ولایت کب اور کیسے اپنا واقعی معنی پیدا کرتی ہے؟ اس ولایت کے نظام میں لوگوں کا کیا کردار ہے؟ ایک والی کو لوگوں کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے؟

کس طرح امام علیؑ کی ولایت میں ولایت کے حقیقی معنی نمایاں ہے؟ غدیر جو امام علیؑ کی اس ولایت کو بیان کر رہی ہے اس کی کیا عظمت ہے؟ کیوں غدیر، نہ فقط شیعوں بلکہ تمام مسلمانوں کی ایک واقعی عید ہے؟

#زبان #حکمرانی #حکومت #اسلام #امام #ولایت #غدیر #نظام #کردار #والی #عظمت #شیعوں #مسلمانوں

کل ملاحظات: 11952