لوگوں میں سیاسی تجزیے کا فقدان

امام حسن علیہ السلام کو کیسے شکست دی گئی؟
میں نے اسلامی تاریخ کےباب میں رونما ہونے والے حادثات کے تناظر میں بارہا یہ بات کہی ہے کہ جس چیز نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کو شکست دی وہ لوگوں میں سیاسی تجزیے کا فقدان تھا۔ لوگوں کے اندر سیاسی تجزیے کی صلاحیت نہیں پائی جاتی تھی، جو عامل خوارج کے فتنے کا سبب بنا اور امیر المومنین علیہ السلام جیسی تاریخ کی طاقتور ترین شخصیت کو ایسے دباؤ میں ڈالا جس کے نتیجے میں وہ تاریخ کی مظلوم ترین شخصیت میں تبدیل ہوئے، لوگوں میں سیاسی تجزیے کا فقدان تھا، کیونکہ سارے لوگ تو بے دین نہیں تھے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
3 نومبر 1993