امیر المؤمنین علی علیہ السلام ایک انسان کامل ہونے کے ناطے تمام انسانی کمالات کا مجموعہ ہیں جس میں تمام تر انسانی کمالات پائے جاتے ہیں۔ فضائل اور کمالات کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جو آپؑ کی ذات میں نہ پایا جاتا ہو۔ کمالات اور فضائل کی دنیا میں آپ وہ شہسوار ہیں جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ قرآن کریم کی آیات سے لے کر نبی کریمؐ کی بے شمار احادیث، آپؑ کے فضائل کا قصیدہ پڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ بلاشبہ امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے اس قدر فضائل و کمالات ہیں جن کا شمار ممکن نہیں۔ تاہم شاعر کے بقول:«آب دریا را اگر نتوان کشید هم به قدر تشنگی باید چشید» کے تحت آپؑ کی معرفت کے سمندر سے ہر کسی کو کچھ قطرات تو حاصل کرنا ہی ہے اور اسی لئے شاعر نے اپنے اس قصیدے میں مختلف زاویوں سے امیر المؤمنین علیہ السلام کے بعض فضائل کے گوشوں کو اشعار کے قالب میں قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے جسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ یہ قصیدہ سعید پاشا زادہ اور نادر الشان کے فارسی اور عربی اشعار پر مشتمل ہے۔
#ویڈیو #علی_اکبر_قلیچ #قصیدہ #مولا_علی #نور_محمد #تلوار #نفس_رسول #حیدر_کرار #عالم_ذر#وصی_پیغمبر #سورہ_رحمن #روح #اسد_اللہ #ذلفیں #شب_قدر
کل ملاحظات: 1446