اس میں شک نہیں کہ اس زمین کے حقیقی وارث ائمہ معصومین علیہم السلام ہیں اور انہی حضرات کو زمین پر حکومت کا حق حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اہلبیت علیہم السلام کو انکے حق سے محروم کرکے دوسرے نااہل لوگ اس پر قابض ہوگئے اور بات صرف یہی حد تک محدود نہیں رہی بلکہ گیارہ اماموں کو یکے بعد دیگرے شہید کردیا گیا اور جب بارویں حجت تک سلسلہ امامت پہنچا تو انہیں بھی شہید کرنے کی کوشش کی گئی مگر خدا نے انہیں پردہ غیبت میں پنہاں کردیا تاکہ زمین، حجت خدا سے خالی نہ ہو، اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک انکے ظہور کیلئے زمینہ فراہم نہیں ہوتا، اور ایران میں امام خمینی کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب کے نتیجے میں اس بات کے امکانات ظاہر ہوئے ہیں کہ یہ اسلامی انقلاب، امام عصر کے ظہور کیلئے زمینہ ساز ہو، چنانچہ اس ویڈیو میں امام خمینی نے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ اس ملک کے امور کی بھاگ دوڑ، امام کے ہاتھوں میں قرار پائے اور اسی کیلئے انہوں نے دعا بھی کی ہے جسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #امام_خمینی #امام_زمان_علیہ_السلام #حقیقی #وارث #ملک #توحیدی #اسلامی #جذبہ #خدمت #شرف #مسلمان

کل ملاحظات: 11974