اسلامی تعلیمات اور فرامین معصومین علیہم السلام کی روشنی میں مہدویت کے باب میں انتظار فرج کے لئے بہت سے فوائد بیان کئے گئے چنانچہ بہت سی روایات میں اسکی معنوی افادیت اور ثواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انتظار فرج کو بہترین عبادت کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور شخص منتظر کو خدا کی راہ میں تلوار سے جہاد کرنے والے مجاہد کی مانند قرار دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ انتظار فرج میں دیگر کون کون سے فوائد پوشیدہ ہیں؟ انتظار فرج کے نتیجے میں انسان کی کیفیت کیاہوتی ہے؟ منتظر اور غیر منتظر شخص میں کیا فرق پایا جاتا ہے؟ اور اسکے نتیجے میں کونسے اثرات مترتب ہوتے ہیں؟ انتظار فرج کی صحیح تفسیر کونسی ہے؟ آئیے انہی تمام سوالات کے جوابات کو نائب امام زمانہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ی کی زبانی اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #انتظار_فرج #مہدویت #سکون #اطمینا #تیاری #عجلت #بے_صبری #خودکشی #مایوسی #سانحات #شعبان #مناجات

کل ملاحظات: 14109