کسی بھی مسئلے کی اہمیت اسکے زاویہ نگاہ کے اعتبار سے بدلتی رہتی ہے اور جس تناظر میں اس مسئلے کو دیکھا جاتا ہے اسی حساب سے اسکی اہمیت میں کمی اور بیشی واقع ہوتی ہے، چنانچہ عبادات کے باب میں حج کا مسئلہ بھی ایسا ہی ہے، کبھی حج کے مسئلے کو محض ایک زیارتی سفر کے عنوان سے دیکھا جاتا ہے اور کبھی اس کو عالمی سطح پر اسلامی تہذیب و تمدن کے مظہر کے عنوان سے دیکھا جاتا ہے، چنانچہ ان دونوں زاویہ نگاہ میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہمیں مناسک حج کو کس تناظر میں دیکھنا چاہئے؟ کیا حج کو بھی ایک معمولی سفر کی طرح دیکھنا چاہئے یا پھر اسے دیکھنے کا زاویہ نگاہ الگ ہونا چاہئے؟ اس اہم سوال کے جواب سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#امام_سید_علی_خامنہ_ای #حج #ہمیت #بنیادی_اصول #عالمی_مسئلہ #اسلامی_نظام #اسلامی_تہذیب #سفر #زیارت #سیاحت

کل ملاحظات: 12505