امام ہادی اور شیعہ عمائدین

اسی شہر سامرا میں امام ہادی علیہ السّلام کے زمانے میں شیعہ عمائدین کی ایک خاصی تعداد جمع ہوئی اور آنحضرت ان کی سرپرستی کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کے توسط سے امامت کا پیغام، خطوط لکھ کر… تمام عالم اسلام تک پہنچایا۔ ان شیعہ ذرائع ابلاغ کو قم، خراسان، ری، مدینہ، یمن اور دور دراز علاقوں اور دنیا کے کونے کونے میں انہی لوگوں نے پھیلایا اور اس مکتب کے ماننے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
20 اگست 2004