حکومتیں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہر ایک کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، لیکن حکومتیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری نہیں کر رہیں۔ اب، یورپی حکومتیں… ان میں سے بعض، بعض اوقات (فلسطین کے حق میں) بات کرتی ہیں، لیکن عملی طور پر حکومتوں کی طرف سے کوئی اقدام دکھائی نہیں دیتا، بلکہ اس کے برعکس، (حکومتیں اسرائیل کی) مدد کرتی ہیں۔ امریکہ مدد کر رہا ہے، اسلحے کی امداد، مالی امداد، سیاسی امداد- برطانیہ مدد کر رہا ہے، کچھ دوسرے یورپی ممالک مدد کر رہے ہیں، لیکن اس سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ بعض اسلامی ممالک بھی صیہونی حکومت کی مدد کر رہے ہیں! کب؟ جب (غاصب اسرائیل) بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے میں مصروف ہے، یہ میری سمجھ سے باہر ہے، لیکن بد قسمتی سے ایسا ہو رہا ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
10 اپریل 2024