
ایک روایت کے مطابق، عاشوراء کے دن زینب کبریٰؑ تلّ زینبیّہ پر گئیں اور پیغمبرؐ سے مخاطب ہو کر عرض کیا: یا رسولاللهؐ، صلّی علیک! ملائکة السّماء هذا حسینکؑ مرمّل بالدّماء، مقطّع الاعضاء، مسلوب العمامة والرّداء. آپ نے امام حسینؑ کے مصائب پڑھنا شروع کر دیئے اور اس واقعے کو بلند آواز سے سنایا، جسے وہ (دشمن) چھپانا چاہتے تھے۔ امامؑ کی عظیم بہن نے کربلا، کوفہ، شام اور مدینے میں عاشوراء کے واقعے کو بلند آواز سے بیان کیا۔ یہ چشمہ اسی دن (عاشوراء) سے جاری ہوا اور آج بھی جاری ہے۔ یہ عاشوراء کا واقعہ ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
22 مئی 1994