
اگر ہمیں یہ معلوم ہو کہ یہاں ایک خفیہ مائیکروفون ہے اور رہبرِ معظم ہماری گفت و شنید کو سن رہے ہیں تو میرے خیال سے ہم زیادہ سنجیدگی سے بات کریں گے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایک ایسا شخص سن رہا ہے کہ بعد میں ان سے معافی مانگنا مشکل ہے۔ اب اگر ہم فرض کریں کہ اس جیسا ایک مائیکروفون ہے، جس کے ذریعے ولی عصر (امام زمانہؑ) ہماری گفتگو کی نگرانی کر رہے ہیں تو پھر معاملہ زیادہ مشکل اور خیال رکھنا زیادہ ضروری ہو جائے گا۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
17 مئی 2017