
بعض اہل معرفت اور معنوی سلوک (عرفان) کے حامل افراد معتقد ہیں کہ ربیع الاوّل کا مہینہ، حقیقی معنوں میں زندگی کی بہار ہے، زندگی کی بہار ہے؛ کیونکہ اس مہینے میں، پیغمبرِ اسلامؐ کا وجود مقدس اور اسی طرح آپؐ کے فرزند حضرت ابی عبداللہ جعفر بن محمد الصادقؑ کی ولادتِ باسعادت ہوئی اور پیغمبرؐ کی ولادت ان تمام برکتوں کا آغاز ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے مقدر کیا۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
29 جنوری 2013