فاطمہ زہراءؑ؛ خواتین کے لیے بہترین اسوۂ حسنہ

مسلمان خواتین کو فاطمہ زہراءؑ سے بہتر کوئی نمونۂ عمل نہیں مل سکتا، (بلکہ) پوری دنیا میں کسی بھی عورت کو ان (فاطمہ زہراءؑ) سے بہتر کوئی نمونۂ عمل (رول ماڈل) نہیں مل سکتا؛ چاہے ان (فاطمہ زہراءؑ) کا بچپنا ہو، چاہے ان کی نوجوانی ہو، چاہے ان کی جوانی ہو، چاہے ان کا خاندان میں کردار ہو، چاہے ان کا اپنے والد، شوہر، بچوں، گھریلو ملازموں کے ساتھ برتاؤ ہو، چاہے ان کی اجتماعی میدان میں رفتار ہو، چاہے ان کا سیاسی میدان میں اور خلافت کے مسئلے پر مؤقف ہو؛ یعنی یہ سب نمونہ (اسوۂ حسنہ) ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
27 دسمبر 2023