
امام صادقؑ اپنے والد امام باقرؑ کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں نے جب بھی اپنے والد کو دیکھا، یا تو آپ عبادت میں مشغول ہوتے تھے یا لوگوں کے کسی واجب سوال کا جواب دے رہے ہوتے تھے یا ان کی زبان پر، لا اله الا الله کا ورد ہوتا تھا۔ ہمیں ان جیسا بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اہم یہ ہے کہ ہمیں “لا الہ الا اللہ” کو جتنی بار ہو سکے پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے، ایسے اوقات میں جو ہمارے کام میں خلل نہ ڈالے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
3 جولائی 2008