
ہم شعبان کے مہینے میں داخل ہو چکے ہیں؛ (یہ مہینہ) عبادت کا مہینہ، توسل کا مہینہ، مناجات کا مہینہ ہے؛ وَاسْمَعْ دُعَائِي إِذَا دَعَوْتُكَ وَاسْمَعْ نِدَائِي إِذَا نَادَيْتُكَ…(اور میری دعا سنو جب میں تُم سے دعا مانگوں، اور میری ندا سنو جب میں تمہیں پکاروں۔) (شعبان) خداوند متعال سے دعا مانگنے کا مہینہ ہے، ان پاکیزہ دلوں کو عظمت کے چشمے سے وصل کرنے کا مہینہ ہے؛ نور کے چشمے سے وصل کرنے کا مہینہ ہے؛ (لہٰذا شعبان) کی قدر کی جانی چاہیے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
12 جون 2013