
میرے خیال میں، ہمارے عزیز شہید آقائے سید عباس موسویؒ ( انقلابی تحریک حزب اللہ لبنان کے دوسرے جنرل سکریٹری) کے ساتھ جو ہوا وہ ایک ایسا بہترین انجام ہے جو خدا کی راہ میں ایک مجاہد کے لیے ممکن ہے پیش آ جائے؛ خدا کی راہ میں کوشش (جہاد) کرنے والے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز فرض نہیں کر سکتے، ہمیں بھی یہی (شہادت کی) خواہش ہے، لیکن وہ کامیاب ہوئے اور بہت جلد اپنی منزل (شہادت) کو پہنچ گئے؛ یقیناً ان کا فقدان ہمارے لیے ایک (عظیم) مصیبت ہے اور لبنان اور بالخصوص حزب اللہ کے لیے یہ راہ خدا میں قربانی ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
3 مارچ 1992