بسم الله الرّحمن الرّحیم

قال الله عزّ و جل: وَ لِلّٰهِ العِزَّةُ وَ لِرَسولِهِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون. (سوره‌ منافقون)

عظیم مجاہد اور خطے میں مزاحمت کے سرکردہ رہنما، حضرت سیّد حسن نصراللہ (اعلی اللہ مقامہ)، آج عزت و سربلندی کی معراج پر فائز ہیں۔

ان کا پاکیزہ جسم سرزمینِ جہاد فی سبیل اللہ میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے، لیکن ان کی روح اور ان کا راستہ پہلے سے زیادہ روشن ہوگا، ان شاء اللہ، اور وہ اپنے پیروکاروں کو راہ دکھاتے رہیں گے۔

دشمن جان لے کہ ظلم، غضب اور استکبار کے خلاف مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

جناب سیّد ہاشم صفی الدین (رضوان اللہ علیہ) کا مبارک نام اور ان کا نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا درخشاں ستارہ ہے؛ وہ لبنان میں مزاحمتی قیادت کے قریبی ساتھی اور ایک ناقابلِ جدا حصہ تھے۔

اللہ تعالیٰ اور اس کے نیک بندوں کا سلام ہو! اِن دو سربلند مجاہدین پر اور اُن تمام بہادر اور جانثار مجاہدین پر جو حالیہ دنوں شہادت (کے عظیم درجے) پر فائز ہوئے اور (اللہ اور اس کے نیک بندوں کا سلام ہو) اسلام کے تمام شہداءپر۔ اور میرا خصوصی سلام ہو آپ پر (اے) میرے عزیز فرزندو، لبنانی بہادر نوجوانو!

ولی امر مسلمین امام سیّد علی خامنہ‌ای
21 فروری 2025