کامیاب گھریلو زندگی کا اہم اصول

بہت سے کام باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے کئے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ گھر کا کام کرنا صرف عورت کا کام ہے؛ نہیں، عورت کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ ہمیشہ گھر کے کام کرے۔ کھانا پکانا، کپڑے دھونا، صفائی کرنا عورت کی ذمہ داری نہیں ہے؛ مرد اور عورت کو آپس میں سمجھوتہ کرنا چاہیے۔ اب کچھ مرد خوش قسمتی سے یہ کام کرتے ہیں، گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں، اور بعض اوقات گھر کے کچھ کاموں کی ذمہ داری بھی اٹھاتے ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
27 دسمبر 2023