امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کی شخصیت ایسی ہے کہ جس سے اپنے اور غیر سبھی مفکرین اور دانشمند متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے، غیر مسلم محققین اور دانشوروں نے جب امام المتقین علیہ السلام کے اوصاف دیکھے تو دنگ رہ گئے کیونکہ انہوں نے افکارِ علیؑ کو دنیا میں بے نظیر اور لاثانی پایا۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت ذوالعشیرہ سے لے کر غدیر خم تک گوہر نایاب علیؑ کو پہچنوانے کی کوشش کی لیکن امت نے علیؑ کے ساتھ وفا نہیں کی اور نہ فقط آپ کو پہچان سکے بلکہ آپ کو پوری زندگی ستاتے رہے اور بالآخر امیرالمومنین محراب عبادت میں شہید کر دئے گئے۔

مالک اشتر زمان، شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #شہید_حاج_قاسم_سلیمانی #امیر_المومنین #مفکرین #دانشمند #افکار_علی #دنیا  #بے_نظیر  #غدیر_خم #اسلامی #گوہر_نایاب #زندگی #عبادت #ولایت_میڈیا

کل ملاحظات: 162