علیؑ

عرب، اسلام کے پیکر، قرآنِ ناطق، اسلام کے سب سے بڑے شاگرد (امام علیؑ )،ابن ملجم کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

ہمیں جاننا چاہیے کہ “علیؑ” کس کے ہاتھوں قتل ہوتے ہیں
ہم امیرالمومنینؑ کی شہادت کے مصائب اس نیت سے بیان نہیں کرنا چاہتے کہ صرف دل جلایا جائے اور آنکھوں سے آنسو بہائے جائیں۔ بلکہ ضروری ہے کہ ہم جانیں “علیؑ” کیسے قتل کیے جاتے ہیں اور کن لوگوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔

اسلام کے نام پر، بہترین انسان کا قتل کیا گیا۔
امیرالمومنینؑ کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے…(ھر دور میں) ابن ملجم جیسے لوگ، جنہوں نے کبھی اسلام کی خوشبو بھی نہیں سونگھی… لیکن انتھا پسند اور شدت پسند اسلام کے نام پر، خدا کے بہترین بندوں پر حملہ آور ہوئے۔

خوارج کا راستہ ہمیشہ باقی رہا ہے، اور آج بھی موجود ہے۔
ابن ملجم، اولاً ظاہری طور پر مسلمان تھا…
اس گروہ کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ کسی کو تسلیم نہیں کرتے، حتیٰ کہ علیؑ کو بھی نہیں!
نہروان کے خوارج، علیؑ کے دور میں ایک پیچیدہ مسئلہ تھے، اور یہ سلسلہ ہمیشہ سے جاری رہا ہے اور آج بھی جاری ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
15 اگست 1979