اپنی حفاظت ضروری!

ایک اہم کام، جس کی جانب ہمیں ہمیشہ متوجہ رہنا چاہیے وہ ہماری اپنی حفاظت ہے۔ ہم میں (کچھ) کمزوریاں ہیں… ہم میں سے بعض لوگوں کو پیسے عزیز ہیں، ہم سے بعض لوگوں کو جاہ و مقام عزیز ہے؛ ہمیں ہر قسم کی مختلف خواہشات اپنی طرف مبذول کرتی ہیں؛ بعض اوقات ہم ان (مختلف خواہشات) سے بے خبر ہوتے ہیں، بہت سے مواقع پر ہم ان خصوصیات سے بے خبر ہوتے ہیں؛ اچانک، ایک ایسا موقع آتا ہے، یہ خود کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ (موقع) ہمیں مغلوب کر دیتا ہے؛ اگر ہم جدوجہد نہیں کریں گے تو وہ ہمیں مغلوب کرے گا، وہ ہمیں گرا دے گا، (لہٰذا) ہمیں اپنی حفاظت کرنی چاہیے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 اگست 2023