
وہ (دشمن) اسلامی جمہوریہ کے نظام کے اندر، ہمارے وطنِ عزیز میں ہمیشہ بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں؛ کبھی الیکشن کے بہانے سے، کبھی پٹرول کے بہانے سے، کبھی خواتین (کے حقوق) کے بہانے سے، مختلف بہانوں سے بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں اور کرتے ہیں۔ آج کے (سازشی) اوزار بھی زیادہ جدید ہیں، یہ واضح ہے۔ ان بحرانوں میں دشمن کا سب سے پہلا ہدف، ملک کی سلامتی کو تباہ کرنا ہے… دشمن ملک کی سلامتی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں؛ یہ دشمن کی چال ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 اگست 2023