
جب سے امام (خمینیؒ) نے ہمیں “مردہ باد امریکہ” کا درس دیا ہے؛ ہمارے جوان اس کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ ان کی نماز کے بعد یہ ان کا ایک ذکر ہے، لیکن جب بعض لوگوں نے کچھ حکام سے علیک سلیک کی اور ایک تحفے کا تبادلہ ہوا تو آہستہ آہستہ کہنے لگے: مردہ باد کا نعرہ کس لیے ہے؟ انسان مذاکرات کرتا ہے، مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرتا ہے۔ انہوں نے بعض اجلاسوں میں اس (امریکہ) کا احترام کیا، اس (امریکہ) کی تشویق کی؛ وہ (انسان) آہستہ آہستہ اس (امریکی) ثقافت، ان لوگوں، ان حالات سے مانوس ہو جاتا ہے؛ اب اس کا دل دوبارہ قم یا تہران واپس جانے کو تیار نہیں ہوتا، شیطان واقعی لوگوں کو (اس طرح) دھوکہ دیتا ہے۔
آیت اللہ مصباح یزدیؒ
8 مارچ 2017