امریکی فریق جو ان بالواسطہ مذاکرات اور بات چیت میں شامل ہے؛ وہ کوشش کرے کہ فضول باتیں نہ کرے! اس کا یہ کہنا کہ ہم ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے، بہت بڑی غلطی ہے۔ کوئی بھی فلاں فلاں کی اجازت کا منتظر نہیں ہے؛ اسلامی جمہوریہ کی ایک پالیسی ہے، اس کا ایک طریقہ ہے، وہ اپنی پالیسی کے مطابق آگے بڑھے گا۔