کیا حجاب ہی خواتین کی ذمہ داری ہے؟

کبھی ہم معاملے کو ٹھیک سے نہیں سمجھ پاتے؛ ہم جزئیات میں پڑ جاتے ہیں، یعنی ہم عورتوں کے (دیگر اہم) فرائض کو (بھی) صرف حجاب اور عفت میں خلاصہ کرتے ہیں۔ خواتین کی (معاشرے میں) جدوجہد، ظلم کے خلاف جہاد، ماتحتوں کی مدد، غریبوں کا خیال، دوسری خواتین کی تعلیم و تربیت کا اہتمام، امرباالمعروف اور نہی عن المنکر سمیت ان کے سینکڑوں اہم سماجی فرائض کو یکسر فراموش کر دیا جاتا ہے۔ یہ شیطان کی بڑی خواہشات میں سے ایک ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کے ایک شعبے پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور دوسرے شعبوں کو نظر انداز کریں۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
4 اگست 2014