محرم؛ تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ

ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی جانثاری، شجاعت اور قربانی کا مہینہ شروع ہوا۔ محرم وہ مہینہ ہے جس میں تلوار پر خون کی فتح ہوئی۔ محرم وہ مہینہ ہے جس میں حق کی طاقت نے باطل کو ہمیشہ کے لیے ملیامیٹ کر دیا اور ظالموں اور شیطانی حکومتوں کے محاذ پر باطل کی مہر ثبت کر دی۔ محرم وہ مہینہ ہے جس نے تاریخ کی نسلوں کو نیزے کی نوک پر فتح کا راستہ دکھا دیا۔ محرم وہ مہینہ ہے جس میں کلمہ حق کے مقابلے میں بڑی طاقتوں کی شکست لکھ دی گئی۔ محرم وہ مہینہ ہے جس میں مسلمانوں کے امام نے ہمیں تاریخ کے ظالموں سے لڑنے کا راستہ دکھایا۔

امام خمينیؒ
صحیفہ امام خمینیؒ، جلد 5، صفحہ 75