دشمن کی چالوں کو پہچانیں۔ آج دشمن کی سب سے اہم چال، اخبار گھڑنا اور جھوٹ پھیلانا ہے۔ فی الحال اہم ترین کام جو دشمن انجام دے رہا ہے جھوٹ (کو پھیلانا) ہے؛ یعنی یہی وہ ٹی وی چینلز ہیں جنہیں آپ جانتے ہیں اور دیکھتے ہیں، وہ دشمن کے کنٹرول میں ہیں یا یہی سوشل میڈیا ہے جہاں جھوٹی خبریں دی جاتی ہیں، جھوٹے تجزیے دیے جاتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں، لوگوں کو جھوٹ سے بدنام کرتے ہیں، ایک کو برا بناتے ہیں، دوسرے کو اچھا دکھاتے ہیں؛ جھوٹ سے۔ بعض لوگ انہیں قبول کرلیتے ہیں۔ جان لیں کہ آج دشمن جھوٹ اور جھوٹ پھیلانے کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ جب یہ معلوم ہو گیا تو فطری طور پر آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ (دوسروں کے لیے) وضاحت اور تشریح کریں۔ ”جہادِ تبیین“ جس کا ہم نے کہا، اس کا ایک مقام یہی ہے؛ جہادِ تبین۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
25 نومبر 2022
