خدا پر توکل کا عظیم نتیجہ

امام جوادؑ نے فرمایا: الثِّقَةُ بِاللَّهِ‏ ثَمَنٌ لِكُلِّ غَالٍ وَ سُلَّمٌ إِلَی كُلِّ عَال۔
اللہ پر بھروسہ ہر قیمتی چیز کی قیمت ہے، اور ہر بلند مقام تک پہنچنے کا زینہ ہے۔
ہر قیمتی چیز کو خدا پر توکل کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے، اور خدا پر توکل کی سیڑھی کے ساتھ ہر بلند مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ملک(جمہوری اسلامی ایران) خود کفیل اور خود مختار (باقی) رہ سکتا ہے؛ یقیناً ایسے عظیم اور پُراعتماد جوان مرد و خواتین موجود ہیں جو اس ملک کی حفاظت کو (اپنی پوری) قوت کے ساتھ انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ خدا کے سوا کسی(خدا کے دشمن) پر اعتماد نہ کرنا اور غیرِ خدا سے ناامید ہونا، دعا کی قبولیت کی پہلی شرط ہے۔

آیت الله العظمی جوادی آملی
01 اگست 2019