شادی کی نعمت — خواہ لڑکے کے لیے ہو یا لڑکی کے لیے — ایک بڑی نعمت ہے جس کی طرف اکثر افراد کی توجہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اچھی زوجہ کو تلاش کرنے کی آپ کو توفیق دے اور مدد کرے، اچھی زوجہ کا ملنا اللہ کی بڑی نعمتوں میں ے ایک نعمت ہے؛ اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اس نعمت کا شکر اس طرح بھی (ہوسکتا) ہے کہ دو چیزوں کی بطور کامل رعایت کی جائے ایک یہ کہ خدا جس طرح خاندان، مرد اور عورت کو(ایک خاندانی صورت میں) دیکھنا چاہتا ہے ایسے خاندان کی تشکیل دینا اور دوسرا یہ کہ خاندان کے اخلاق کے جو اصول و ضوابط اسلام نے مقرر کیے ہیں ان کی رعایت کرنا، اور اس زندگی کی قدرو قیمت کو جانیے؛ہر ممکن طور پر اس زندگی کو اسلامی(اصولوں کے مطابق) بنانے کی کوشش کریں۔انشاءاللہ
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
26 مارچ 2019
