اللہ کے حکم کے سامنے مکمل تسلیم

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے فرزند سے فرمایا کہ میں تمہیں ذبح کرنا چاہتا ہوں، یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔ یہ دین داری کی تاریخ، اسلام کی تاریخ کے حیران کردینے والے واقعات ہیں کہ ایک باپ جو بوڑھا ہو اپنے جوان بیٹے کو خدا کے حکم کی خاطر اپنے ہاتھوں سے قربان کرنے کے لیے آمادہ ہے اور جوان بھی مکمل رضا مندی کے ساتھ (جواب میں) فرماتا ہے

اِفْعَلْ ما تُؤْمَرُ سَتَجِدُنی‌ إِنْ شاءَ اللَهُ مِنَ الصَّابِرین
آپ کو جو حکم ملا ہے اسے انجام دیں، اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔
(سورہ صافات آیت 102)

(بابا جان!) آپ دیکھیں گے کہ میں صبر و تحمل سے کام لوں گا۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
22 جولائی 2020