ان (دشمن) کی خطا یہی ہے کہ وہ گمان کرتے ہیں کہ افراد کی کثرت اور اسلحے کی فراوانی ہی (میدان میں) کام کرتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کامیابی، افراد کے طاقتور بازوؤں سے حاصل ہوتی ہے۔ کچھ ہی ایسے افراد، جن کے دل ایمان سے لبریز، خدا کی طرف متوجہ، شہادت کے عاشق اور لقائے الٰہی کے مشتاق ہوں، وہی فتح و نصرت کا سبب بنتے ہیں۔