(دنیا کے) حالات سے باخبر رہیں۔ عالمی حالات روز بروز تبدیل ہو رہے ہیں۔ (دنیا کے) حالات سے باخبر رہیں، واقعات کا جائزہ لینے کو ہمیشہ اپنے ذہن اور فکر کا حصہ بنائے رکھیں۔ میرے عزیز (جوانو)! آج ہم یا تو تاریخ کے ایک اہم موڑ کے روبرو ہیں یا پھر تاریخ کے ایک اہم موڑ کے بالکل درمیان سے گزر رہے ہیں؛ شاید دوسری (تعبیر) زیادہ درست ہے۔ دنیا (بہت تیزی سے) بدل رہی ہے، (وہ بھی) بنیادی (نوعیت کی) تبدیلیوں کے ساتھ۔ بڑی اور بنیادی تبدیلیوں کو ایک ہفتے، ایک مہینے یا ایک سال کے اندر پوری طرح نہیں سمجھا جا سکتا؛ یہ (تبدیلیاں) بتدریج رونما ہوتی ہیں۔ آپ کو (حالات پر گہری نظر اور) مکمل گرفت رکھنی چاہیے (تاکہ) دیکھ سکیں کہ دنیا میں کیا کچھ رونما ہو رہا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
12 جنوری 2023
