بعض لوگ جب عقل اور عقلانیت کا نام لیتے ہیں تو عقلانیت سے ان کی مراد (دشمن سے) ڈرنا ہوتی ہے۔ جب وہ کہتے ہیں: عاقل بنو، یعنی (ان کی مراد ہوتی ہے) ڈرو، منفعل (بے عمل) بن جاؤ، اور دشمن کا سامنا کرنے سے بھاگ جاؤ! نہیں، بزدل لوگوں کو عقلانیت کا نام لینے کا کوئی حق نہیں۔ ڈر جانا، بھاگ جانا اور (جنگ کے) میدان کو خالی کر دینا عقلانیت نہیں ہے (بلکہ) اس کا نام بزدلی، (دشمن سے) بھاگنا اور اسی جیسے اور (نام) ہیں۔ عقلانیت کا مطلب، درست (اور دقیق) تجزیہ و تحلیل کرنا ہے۔ البتہ دشمن (پوری) کوشش کرتا ہے کہ عقلانیت کا یہی غلط مفہوم (لوگوں کے) ذہنوں میں بٹھا دے۔ بعض لوگ نا جانتے ہوئے کبھی کبھی دشمن کی باتوں کو دہرانے لگتے ہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
12 اکتوبر 2020
