ان (اسلام کے تمام دشمنوں) کی واحد امید، جس کے ذریعے وہ اسلام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، یہ ہے کہ اسلامی معاشرے کے اندر سے اسلامی عقائد و اقدار کو کمزور کر دیں یعنی وہ ایسا (کام) کریں کہ نوجوان لڑکے اور کم عمر نوجوان اسلامی عقائد اور نظریات کے بارے میں شک و شبہ میں مبتلا ہو جائیں، تاکہ ان کا ایمان کمزور پڑ جائے اور وہ اسلامی اقدار کے پابند نہ رہیں۔ وہ نفسانی خواہشات کے پیچھے چل پڑیں، تاکہ ان کے اندر مزاحمت، جہاد اور ایثار و قربانی کا جذبہ باقی نہ رہے۔ جب وہ شہوانی خواہشات کے پیچھے چل پڑیں گے، تو پھر وہ (شہید حسین فہمیدہؒ کی طرح) ٹینک کے سامنے جانے کے لیے آمادہ نہیں ہوں گے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
14 مئی 2009
