جوانوں کے اخلاق کا اثر

کبھی ایک جوان، خاندان میں اپنے والد، والدہ، بھائیوں اور بہنوں کو اپنے کردار سے متاثر کر دیتا ہے۔ میں جب کبھی شہداء کے خاندانوں سے ملنے جاتا ہوں تو والدین کہتے ہیں، یہ بات میں نے خود سنی ہے، کہ ہمارا یہ جوان، ہمارا شہید بیٹا، گھر کے اندر اپنے کردار سے ہمارا استاد تھا؛ اس کا نماز پڑھنا ہمیں نماز (کو حضور قلب کے ساتھ) پڑھنا سکھاتا تھا؛ اس کا قرآن پڑھنا ہمیں قرآن (کو تدبر کے ساتھ) پڑھنا سکھاتا تھا؛ اس کی احساسِ ذمہ داری اور کام کے لیے اس کا جوش و جذبہ ہمیں احساسِ ذمہ داری اور کام کے لیے سرگرمی سکھاتا تھا۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ایؒ
9 مئی 2007