اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [56] | بااستعداد افرادی قوت

مملکت کی اہم اور سب سے امید افزا صلاحیت، گہری اور اصلی ایمانی و دینی بنیاد کی حامل با استعداد اور کارآمد افرادی قوّت ہے۔ چالیس سال کی عمر سے نیچے کی جوان آبادی جس کا ایک اہم حصہ 80ء کی دہائی میں وجود میں آنے والی آبادی کی لہر کا نتیجہ ہے، مملکت کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔