اسلام ایک ایسا الہی دین ہے جس کے تمام تر اصول و ضوابط فطرت انسانی کے عین مطابق ہیں، تاہم اسلام دشمن عناصر کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اسلام کے نورانی چہرے کو مسلمانوں کے غلط اور اسلام مخالف کاموں کے تناظر میں بدنما بناکر پیش کریں، چنانچہ اس ضمن میں دشمنوں سے زیادہ ان نادان اور غافل دوستوں کا کارنامہ مئوثر رہا ہے جو وہ دوستی کے دائرے میں رہ کر انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے اسلام کو کافی نقصان پہنچتا ہے اور اس پر مسلمانوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ حصرت امام خمینیؒ نے اس ویڈ یو میں اسی اہم۔نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی اسلام مخالف چالوں سے ہوشیار رہیں جو دوستی کا لبادہ اوڑ کر اسلام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

#ویڈیو #امام_خمینی #اسلام #امانت #خیانت #خوف #دوست #دشمن

کل ملاحظات: 5110