حال ہی میں غاصب اسرائیل کے حملوں میں جام شہادت نوش فرمانے والے میاں بیوی شہید رضا عواضہ اور شہیدہ معصومہ کرباسی کے اہل خانہ نے تہران میں ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ان شہداء کے لواحقین سے رہبرِ انقلابِ اسلامی نے تعزیت کی اور ان کے بلندی درجات کےلیے دعا بھی فرمائی۔
ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں ان شہیدوں کے اہل خانہ سے فرداً فرداً گفتگو فرمائی اور انہیں فلسفہ شہادت اور شہداء کے مقام سے آگاہ کرتے ہوئے صبر و تحمل کی تلقین فرمائی۔
ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای اور شہید رضا عواضہ اور شہیدہ معصومہ کرباسی کے لواحقین کے درمیان ہوئی گفت و شنید سمیت شہید رضا عواضہ کی والدہ کی، ان شہداء کی زندگی اور رہن سہن کے متعلق گفتگو کو اس ویڈیو میں سنیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ملاقات #لبنان #غاصب_اسرائیل #شہید_عواضہ #شہیدہ_کرباسی #رہبر #شہداء #درجات #جام #غزہ #حزب_اللہ #شیخ_نعیم #قاسم #فلسطین #حملہ #نصراللہ_زندہ #مقاومت #مزاحمت #ولایت_میڈیا
کل ملاحظات: 1017