اہلبیت اطہار علیہم السلام سے مروی روایات میں جس چیز کے بارے میں بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، وہ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں جاکر زیارت کرنا ہے؛ یہاں تک کہ بعض اماموں نے اپنی بیماری کی شفاء کے لیے کسی کو کربلاء امام حسین علیہ السلام کی قبر کے نزدیک بھیجا ہے تا کہ وہ وہاں جا کر اس امام معصوم کی شفاء کے لیے دعا اور زیارت کرے۔ چنانچہ ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی تاسی میں ہر مومن کی آرزو اور تمنا یہی ہوتی ہے کہ وہ کربلائے معلی جاکر بزدیک سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے۔

امام حسین علیہ السلام کی نسبت ہر مومن کا دل، جذبہ عشق سے موجزن ہوتا ہے اور اسکے قلب کی حرارت امام حسین علیہ السلام کی ذات اقدس ہے۔ یہی وجہ ہے جیسے بھی ہو وہ کربلا جاکر اپنے آقا کے آستاں پر حاضر ہونا چاہتا ہے اور ہر رات اسی آرزو کے ساتھ سو جاتا ہے۔

چنانچہ اس ویڈیو میں شاعر نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے متعلق ایک عاشق حسین علیہ السلام کے احساسات اور جذبات اور دل کی کیفیت کو بہترین انداز میں قلم بند کیا ہے جسےمداح اہل بیت حسین طاہری نے اپنی بہترین آواز میں اسے عاشقان امام حسین علیہ السلام کیلئے پیش کیا ہے۔ آپ امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور حرم مطہر سے متعلق مومن کے دل کی کیفیت کو اس ویڈیو میں بہترین طریقے سے مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

#ویڈیو #حسین_طاہری #حرم #خواب #دوری #رات #زیارت #دل #ضریح #آنسو #تڑپت

کل ملاحظات: 650