احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں امام زمانہ کو «منتقم خون حسین علیہ السلام» کے عنوان سے یادکیا گیا ہے اسی لئے امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کیلئے زمینہ فراہم کرنا در اصل امام حسین علیہ السلام سے محبت اور انتظار امام مہدی کے درمیان ارتباط کو تقویت دینا ہے، لہذا ہر عزادار کیلئے ضروری ہے کہ انقلاب حسینی کے اصولوں اور امام مہدی(ع) کے انتظار کے مقدمات کے ما بین رابطے کو برقرار کرنے میں کردار ادا کرے، اور اس سلسلے میں اربعین حسینی وہ کڑی ہے جو ان دونوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں حلقہ وصل کی مانند ہے۔
ہم اربعین حسینی کے ذریعے کس طرح انقلاب حسینی اور انتظار مہدوی کے درمیاں ارتباط قائم کر سکتے ہیں اور کس طرح اربعین حسینی کو امام زمانہ کی ہمراہی میں انجام دیتے ہوئے امام حسین علی السلام سے سچی محبت کے اظہار کے ساتھ امام مہدی کا حقیقی منتظر بن سکتے ہیں؟ اور اس کیلئے ہمیں کیا کیا اقدامات کرنے ہوں گے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کو «حاج اباذر روحی» کی مداحی پر مشتمل اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
#ویڈیو #اباذر_روحی #اربعین #حاج_قاسم #امام_مہدی #عشق #کربلا #زندگی #نوے_کی_دہائی #گھر
کل ملاحظات: 759