اللہ تعالی نے قرآن میں ارشاد فرمایا ہے :" كَم مِن فِئَةٍ قَليلَةٍ غَلَبَت فِئَةً كَثيرَةً" یہ ایک الہی وعدہ ہےجو اہل ایمان کے ساتھ کیا گیا ہے جس کی بہت سی مثالیں ماضی میں واقع ہو چکی ہیں جس کے تحت اہل ایمان، تعداد میں کمی کے باوجود کفار پرغالب آئے ہیں اور آئندہ بھی یہ وعدہ متحقق ہوتا رہےگا اور موجودہ دور میں اس کی مثال اسی محور مقاومت میں دیکھنے کو ملتی ہے جو عالمی استکبار اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ بر سر پیکار ہیں۔ چنانچہ اسی وعدہ الہی کے تناظر میں حضرت موسیؑ کی مثال پیش کرتے ہوئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو اسی بات کی بشارت دے رہے ہیں، چنانچہ اس سلسلے میں مزید تفصیل کیلئے اس ویڈیو کو ضرورملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #سچا_وعدہ #تشکیل #فلسطین #طوفان_الاقصی #اسرائیل
کل ملاحظات: 8062