رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلّم کی بعثت کے بعد دینِ مبینِ اسلام جو ایک انقلاب کی شکل میں اپنی الہی تعلیمات کے سبب اور کفر و شرک یعنی طاغوتی طاقتوں کے خلاف اعلانِ جہاد کرنے کے سبب عرب دنیا میں اور پھر آہستہ آہستہ دنیا کے گوشہ و کنار میں پھیل گیا تھا، یہ الہی انقلاب کئی مراحل اور اونچ نیچ سے گزرا اور بعض صف اول کی شخصیات حب دنیا اور نفسانی بیماریوں کے سبب تو بعض بے بصیرتی اور کج فکری کے سبب بالواسطہ یا بلا واسطہ اسلامِ محمدیؐ کے الہی اہداف کے مقابل آ کھڑی ہوئیں۔ اِسی طرح عصرِ حاضر کی تاریک اور عَالَمی طاقتوں کے چنگل میں جکڑی دنیا میں اُسی محمدی اسلام سے اور الہی تعلیمات سے الہام و توانائی لیتے ہوئے ایک الہی اسلامی انقلاب ایران کی سرزمین پر برپا ہوا، اس اسلامی انقلاب کے سرسبز درخت سے جہاں کئی پتے گرے وہاں پر کئی گنا زیادہ نئی کونپلیں پھوٹیں اور یہ ثمرہ بخش درخت شہداء کے پاکیزہ خون کے سبب سرسبز و شاداب رہا۔
اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #انقلاب_اسلامی #رشد_و_نمو #انقلابی_افراد #گھٹنے_کا_عمل #اوائل_اسلام #دنیا_پرست #اعجاز #خرازی #ہمت #باعث_افتخار #پاکیزہ_خون #پاسبان_حرم_اہلبیت #جذبہ_ایمانی
کل ملاحظات: 18615