مؤمنین کو یاد ہوگا کہ کچھ سال پہلے ایران کے شہر شیراز میں حضرت شاہچراغ کے حرم پر داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور اس سفاکانہ حملے میں کئی معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے تھے اور شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ حضرت شاہچراغ امام موسٰی کاظم علیہ السّلام کے فرزند اور حضرت امام رضا علیہ السّلام و حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا قم کے بھائی ہیں۔ آپ کا روضہ مبارک ایران کے مشہور شہر شیراز میں واقع ہے۔
حضرت شاہچراغ کے حرم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایرانی مشہور ترانہ پڑھنے والے سید صادق آتشی نے اپنی خوبصورت آواز میں یہ ترانہ پیش کیا ہے، جسے ہم نے اپنے محترم قارئین کی سماعتوں کی نذر کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
اس ترانے کو سننے کے لیے اس ویڈیو کو دیکھیں۔
#ویڈیو #صادق_آتشی #ترانہ #حرم #شاہچراغ #شیراز #داعش #دہشتگرد #دشمن #ایران #مزاحمت #نصراللہ_زندہ #تہران #جمعہ_نصر #غاصب_اسرائیل #ولایت_میڈیا
کل ملاحظات: 430