عزاداری اسلامی شعائر میں سے ایک ہے اور عزاداری کے نتیجے میں ہی اسلام کو حیات ملی ہے اور اسی عزاداری کے طفیل ہمارا مکتب آج بھی زندہ ہے، لہٰذا عزاداری کو انحراف سے بچاتے ہوئے اسے روایتی انداز میں منانے کی ضرورت ہے اور اس میں نت نئی رسومات کو داخل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
محرم اور صفر کے مہینوں میں عزاداری اپنے عروج کو پہنچتی ہے اور انہی دونوں مہینوں میں اسلامی تعلیمات کو فروغ ملتا ہے اور انہی مہینوں میں اسلام کو نئی حیات ملتی ہے لہٰذا ہمیں محرم اور صفر میں نکالے جانے والے ماتمی دستوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔
خطباء، ذاکرین اور مرثیہ خواں حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی تقریروں اور مرثیوں میں عزاداری کے روایتی انداز کو باقی رکھتے ہوئے روز مرہ کے مسائل پر گفتگو کرنے کے بعد مصائب کا تذکرہ کرتے ہوئے لوگوں کو ایثار و فداکاری کیلئے آمادہ و تیار کریں۔
اس ویڈیو میں حضرت امام خمینی کی زبانی مذکورہ باتوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جسے آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
#ویڈیو #امام_خمینی #عزاداری #شعائر #حیات #مکتب #انحراف #رسومات #عروج #مرثیوں #مصائب #ایثار #فداکاری
کل ملاحظات: 15681