خداوند متعال کی جانب سے انسان کے لئے جو عبادات اور احکام نازل کئے گئے ہیں، وہ عبادات اور احکام انسان کے لئے خدا کے قرب کا ذریعہ ہیں لیکن یہی عبادات اور احکام انسان کو معاشرتی اور اجتماعی زندگی میں سیاسی اور اجتماعی طور پر بھی ہدایت کرتے ہیں۔

امام خمینیؒ اسی بات پر تاکید کرتے نظر آتے ہیں کہ مسلمانوں کو ان عبادات سے اپنے تقرب اور عمل کے ساتھ سیاسی فہم بھی لینا چاہئے۔ اور فرماتے ہیں کہ حج ان عبادات میں سے ایک وہ عبادت ہے جس میں سیاسی اور اجتماعی پہلو بہت واضح انداز میں روشن ہے۔

لیکن کیا ہمارے مسلمان اس مطلب کی طرف متوجہ ہیں؟
امام خمینیؒ اس سلسلے میں مزید کیا فرماتے ہیں؟
بیت اللہ میں موجود حاجیوں کا کیا وظیفہ ہے؟
مسلمانوں کے اتحاد کو خراب کرنے والے کون لوگ ہیں؟
ان لوگوں کا مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے کا اصلی مقصد کیا ہوتا ہے؟
مسلم امت کو اس طرح کے لوگوں کے سلسلے میں کیا کرنا چاہئے؟

ان تمام سوالات کے جواب اس وڈیو میں امام خمینیؒ کے بیانات کی روشنی میں ملاحظہ کریں۔

#انسان #عبادت #احکام #قرب #معاشرتی #اجتماعی #سیاسی #عمل

کل ملاحظات: 14116