تُو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام
چہرہ روشن، اندرُوں چنگیز سے تاریک تر!

مغربی دنیا نے پہلے قتل و غارت گری کے ذریعے دنیا پر اپنا تسلط قائم کیا اور مختلف ممالک کے منابع و وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور اب اس اپنے غیر قانونی و ظالمانہ تسلط کو قائم رکھنے کے لیے مختلف حیلوں، مکر اور اپنے مقامی نمک خواروں کے ذریعے، آزادی بیان، میڈیا کی آزادی کے نام پر اور حقوق بشر کے خوبصورت نعروں کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن الحمداللہ آج مظلومین اور بے گناہ فلسطینیوں، لبنانیوں اور یمنیوں کی مقاومت اور بہتے خون کی بدولت ان کے مکروہ و وحشی چہرے اور کردار سے نقاب ہٹ چکے ہیں۔ آج دنیا ان کی اصلیت اور حقیقت سے پہلے سے زیادہ آگاہ ہو چکی ہے اور انشاء اللہ یہ آگاہی و بیداری ہی ان کی نابودی کا سبب بنے گی۔

اس بارے میں ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کے نورانی بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #امام_سید_علی_خامنہ_ای #ولی_امر_مسلمین #مغربی_دوہرے #معیارات #دنیا #مقاومت #اصلیت #حقیقت #ولایت_میڈیا

کل ملاحظات: 20